آتش محسود
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ سے گزشتہ رات ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے.
تیارزہ پولیس کےمطابق گذشتہ رات انھیںخیسورہ کے علاقے کونڈسیرائی کی پہاڑی سے ایک لاش ملی .
پولیس نے بتایاکہ مقتول کو پہلے گولیاں ماری گئی تھی پھر اس کے بعد اس کی لاش کو جلایا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں دشواری پیش آرہی تھی.
انہوںنے بتایا کہ لاش کے پاس ٹوپی ،رومال اور چپل ملے تھے جس کی وجہ سےمقتول کی شناخت ہوگئی.
مقتول کا نام فتح شیر ہے جو تحصیل سراروغہ کا رہائشی ہے اور وہ گذشتہ روز اپنی گاڑی لیکر وانا کے گئے تھے.
پولیس کے مطابق انہوںنے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی .
واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست کو تحصیل تیارزہ سے 3 افراد کی مسخ لاشیں برآمد ہوئی تھی جنھیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔