شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجاموں کو قتل کردیا۔
سرکاری زرائع کے مطابق میرعلی کے گاؤں موسکی سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں گذشتہ رات فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام مقتولین کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے ،پیشے کےلحاظ سے حجام تھے اور ان کی میرعلی بازارمیٰں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کےلئے جاں بحق افراد کی لاشیں میرعلی ہسپتال منتقل کردیئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں امن و امان کی صورتحال گذشتہ کئی سالوں سے مخدوش ہے۔ٹارگٹ کلنگ کے واقعات آئے روز رونما ہورہے ہیں جبکہ اب غیر مقامی لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا جارہاہے۔
گذشتہ سال نومبر میں میرعلی میں رکشے میں پیالے فروخت کرنے والے ضلع ٹانک کے رہائشی نوجوان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔