شمالی وزیرستان کے ضرب عضب کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے جاری

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین ضرب عضب کیلئے 35 کروڑ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ۔

پی ڈی ایم اے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رقم شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے بطور نقد مالی امداد اور راشن الاؤنس جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ خاندان کو 20 ہزار روپے بذریعہ سم کارڈ میسجنگ آئندہ دو دنوں میں موصول ہو جائینگے.

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیسے ہی مزید فنڈز ملتے ہیں تو متاثرین کی بقایا اقساط کی ادائیگی بھی جلد از جلد کی جائیگی۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ثوبیہ حسام طورو نے کہا ہے کہ متاثرین کی مشکلات کا احساس ہے اور پی ڈی ایم اے متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔