ضلع لکی مروت میں مسلح افرادنے پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقےگاؤں لنڈ احمدخیل میں پولیس اہلکار فرمان اللہ کو امان اللہ نامی شخص کےہمراہ مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
مسلح افراد نے امان اللہ نامی شخص کو تشدد کے بعد رہا کردیا تھا جبکہ فرمان اللہ کو وانڈہ سمیو پہاڑ لے گئےتھے۔
پولیس کے مطابق آج وانڈہ سیموپہاڑ سے مغوی پولیس اہلکار کی لاش ملی ہے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قتل ہونے والے اہلکار امان اللہ کچھ ماہ قبل اشتہاریوں کے ساتھ مقابلے میںزخمی ہوئے تھے.