سابق ایم این اے اور پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی اس وقت درابن تھانہ پولیس کی حراست میں ہیں۔
علی وزیر کی گرفتاری پر پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ صبح سے لیکر اب تک علی وزیر کو ڈی آئی خان پولیس نے حبس بے جا میں رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان منظور پشتین کا کہنا تھاکہ
علی وزیر پر وہاں ایف آئی آر نہیں ہے اور باقی ایف آئی آرز میں پشاور ہائی کورٹ سے پروٹیکٹیو ضمانت ملا ہے لہذا پولیس کے پاس گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل علی وزیر کو پی ٹی ایم کے 19 اگست کے جلسے کے ایک روز بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیاتھا۔