شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں.
پولیس زرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ میرعلی بازار کے اقبال پلازہ میں پیش آیا.
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک موقع پر ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگئے جو بعد میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ جاںبحق ہونے والےحذیفہ اور طیب اللہ کا تعلق خوشحالی گاؤں سے ہے اور دونوں آپس میں چچا بھتیجا تھے.
پولیس نے واقعے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی.
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات گذشتہ کئی سالوں سے رونما ہورہے ہیں،27 اکتوبر کو میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں رسول زمان وزیر نامی سوشل ایکٹیویسٹ جاں بحق جبکہ1 شخص زخمی ہوئے تھے۔