ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل نےخود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے.
ڈی ایس پی میاں چنوں کے مطابق عاصم جمیل نے سینے پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، گولی لگنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کی خود کشی کرنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مولانا طارق جمیل کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے واقعے کی تصدیق کی گئی ہے.
ٹویٹر پر جاری بیان میں طارق جمیل نے کہاکہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔