ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 2 فٹبالرز بازیاب

ضلع ڈیرہ بگٹی کےعلاقے سوئی سے اغوا ہونیوالے چھ فٹبالرز میں سے باقی دو فٹبالرز بھی بازیاب کروالیے گئے ۔

لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق بابر اور شیراز کے خاندانوں نے بھی بازیابی کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو مسلح افراد وزیراعلٰی گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 6 فٹبالرز کو سوئی سے اغوا کیا تھا جس میں سے 4 نوجوان 29 ستمبر کو بازیاب ہوئے تھے ۔