پاکستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سید احسان شاہ نے اپنی پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔
بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسید احسان شاہ نےکہا کہ بی این پی میں ورکر کی حیثیت سے کام کریں گےاور متحد ہوکر بلوچستان کی آواز بننے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ احسان شاہ اور پی این پی کے کارکنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، لوگ جوک در جوک ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ڈوبتی کشتی کو بچانےکیلئےسب کو متحد ہونا ہوگا، سیاسی جماعتیں اور سیاسی رہنماؤں کو چاہئے کہ کم سے کم نکات پر بلوچستان کیلئے بات کریں۔