جعلی بھرتیوںکے خلاف آواز اٹھانے والے جنوبی وزیرستان لوئر کے کھلاڑی کو پشاور میںزدکوب کیا گیا.
جنوبی وزیرستا ن لوئر کی تحصیل وانا سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی نعیم اللہ وزیرنے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بتایا ہے کہ انہوںنے آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ڈی جی سپورٹس سے ملاقات کی.
انہوںنے کہاکہ 2018 میں محمدنواز ڈائریکٹر کی جانب سے جعلی کاغذات پر 2 افراد کو بھرتی کیا تھا جن میںان کا بھتیجا عبدالرحیم بھی شامل تھا جنھیں فاٹا فٹ بال کوچ کی سیٹ بھرتی کیا گیا تھا.
انہوںنے بتایا کہ ان غیر قانونی بھرتیوںکے خلاف میںنے ہائی کورٹ میںبھی کیس کیا ہے.
انہوںنے کہا کہ آج میں قیوم سٹیڈیم کی مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد باہر آیا تو مجھ پر عبدالرحیم، پیرمحمد اور ایک شخص نے حملہ کیا ،مجھے زدکوب کیا اور دھکے دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیس واپس لیتے ہیں یا نہیں.
انہوں نے نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا،ڈی جی سپورٹس،سیکرٹری سپورٹس سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا نوٹس لیا جائے اور انھیںحق دیا جائے.