خیبرپختونخوا کی تاریخی درسگارہ اسلامیہ کالج پشاور میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔
یونیورسٹی کے پاس عیدالاضحٰی سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز کم پڑگئے۔
ٹی این این کے مطابق وائس چانسلر اسلامیہ کالج ڈاکٹر گل مجید خان کی جانب سے سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے اسلامیہ کالج مالی بحران کی زد میں ہے.
مراسلہ میں لکھا گیا ہےکہ سابقہ صوبائی کابینہ نے کالج کے لیے 200 ملین روپے مالی امداد کی منظور دی تھی لیکن مذکورہ رقم میں 97 ملین روپے تاحال ادا نہیں کئے گئے۔
مراسلے کے مطابق فنڈ ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے جامعہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور جامعہ کے پاس ملازمین کی جون اور جولائی کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں۔