خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی تعلیمی 5 روز کےلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ تعلیمی بورڈز نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں.
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی کالجز 10 مئی سے 14 مئی تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کالجزکی بندش کا فیصلہ موجودہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔
مشیر تعلیم خیبر پختونخوا رحمت سلام خٹک کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آج سے صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
مشیر تعلیم کے پی کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتہ تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں تمام پرائیویٹ ادارے بھی بند ہیں، صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ آج بروز بدھ ملک بھرپرائیویٹ سکول بندرہیں گے۔
گزشتہ روز سا بق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے کئی شہروں میں احتجاج شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں۔