حالیہ بارشوں نے شمالی وزیرستان کو ہنگو سے ملانے والی میرعلی ہنگو شاہراہ پر ناقص تعمیراتی کام کو بے نقاب کردیا۔
سڑک بارش کے بعد مصری خیل کے مقام پر جگہ جگہ دھنس گئی ہے جبکہ کئی مقامات پر حفاظتی پشتے بھی گرگئے ہیں۔
54 کلومیٹر میرعلی ٹل روڈ کی تعمیر ایف ڈبلیو او (FWO) کے زیرانتظام جاری ہے۔
ایف ڈبلیو او حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا یہ کام پرانی یونٹ نے کیا ہے جس پر دوبارہ معیاری کام کیا جائے گا۔
متعلقہ حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ نئی یونٹ نے ٹنڈی، زالول خیل اور دیگر مقامات پر معیاری کام کو دوام بخشا ہے جس کی تائید مقامی لوگوں نے بھی کی ہے۔