خیبرپختونخوا : گزشتہ تین ماہ میں خسرے سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے،رپورٹ

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے اور 656 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خسرے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اور ٹانک میں ایک بچے کا انتقال ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ میں سب سے زیادہ 105 بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خسرہ کے 102 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 64،کوہاٹ میں 46، شمالی وزیرستان 28 اور باجوڑ میں 37 بچےخسرہ وائرس سےمتاثر ہوئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ موسم گرم ہوتے ہی خسرہ کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے، متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاؤ کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔