خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے سابق صوبائی حکومت پر مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات عائد کر دیے۔
نجی ٹی وی(جیو نیوز) سے گفتگو میں شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے، الیکشن تو کیا یہاں گندم کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔
نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے، ٹرانس پشاور کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔
شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کریں، صوبائی حکومت تعاون کرے گی۔