پشاور : ایک سینیئر سیکیورٹی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد لوگوں سے بھتے کے ذریعے لی جانے والی رقوم سے ملک میں اپنی کارروائیاں کررہے ہیں۔
ڈان اخبار میںشائع رپورٹ مطابق نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سیکیورٹی عہدیدار نےبتایا کہ پولیس میں درج ہونے والی بھتے کی شکایات کے مطابق یہ رقم مجموعی طور پر ایک ارب 6 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ اصل رقم، رپورٹ ہونے والی رقم سے کئی زیادہ ہے کیوں کہ بہت سے لوگ دہشت گردوں کے حملوں کے خوف سے پولیس میں شکایت درج نہیں کراتے اور بھتا دے دیتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اگست 2021 میں امریکی اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد عسکریت پسندوں کے ساتھ لگنے والا اسلحہ 15 سال تک جنگ لڑنے کے لیے کافی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلحے میں اسنائپر گنز، تھرمل ویپن سائٹ اور دیگر جدید آلات شامل ہیں جنہیں پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں استعمال کیا جارہا ہے۔