وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے گھڑی بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، تحفے بیچ کر دوست ممالک کی محبت کا جنازہ نکالا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحفہ تو تحفہ ہوتا ہے، یہ وزیراعظم کو نہیں، ملک کے عوام کو ملتا ہے، سیلاب کے دوران خیبرپختونخوا میں گورننس کی غلطیاں سب نے دیکھیں، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ملکی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے پر ہیں، اس موقع پر انہوں نے جنوبی خیبر پختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیر اعظم کو منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔