بنوں :پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس حوالدار شہید ہو گیا .
مقامی زرائع کے مطابق بنوں کے کنگر پل پر پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار شہید ہوا۔پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آورفرار ہو گئےجبکہ دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب دہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار سردارعلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، نمازجنازہ میں اعلی پولیس افسران اورشہید کے لواحقین نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہید حوالدار سردار علی کا جسدخاکی تدفین کیلئے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔