شیراللہ شاکر
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں واپڈہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے درجنوں ٹرانسفارمر اوربجلے کھمبے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے.
3 دسمبر کو نہ معلوم چور تحصیل لدھا کے گاؤں میدان میں ایک ٹرانسفارمر کو چوری کرکے لے گئے جبکہ ایک ٹرانسفار کو اتارنے کے بعد وہی چھوڑ گئے.مقامی زرائع کے مطابق میدان گاؤں میںٹرانسفارمر چوری کی پہلی واردات نہیں بلکہ پچھلے سال بھی ٹرانسفارمرز چوری ہوچکے ہیں.
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ملک نعمت اللہ اور ملک معراج نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر چوری کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں گاؤں بجلی سے محروم ہوچکےہیں اور سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پنچ چکا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ہےکہ واپڈہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی سامان چوری کیا جاتاہے.