جنوبی وزیرستان ،اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ،ایک شخص جاںبحق،سیکیورٹی اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل اعظم ورسک میں آرمی پبلک اسکول کے قریب فورسز پر حملے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔

مقامی زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن وانہ کے علاقے اعظم ورسک میں آرمی پبلک اسکول میں یوم والدین کی مناسبت سے تقریب تھی، جس میں اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

تقریب کے اختتام پرجب افسران روانہ ہوئے تو ان کے قافلے پر حملہ ہوا۔ فائرنگ کی زد میں ایک آکر راہ گیر مستہ خان جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واقعے کے فوری بعد اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ حملے میں اسکول کا عملہ،طلبہ اور دیگر مہمان محفوظ رہے ۔