ڈی جی لیویز نے بلوچستان کے لیویز کی تمام آسامیوں کو فروخت کیاہے،میر عارف جان محمد حسنی

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے الزام عائد کیاہے کہ ڈی جی لیویز نے صوبے کے لیویز کی تمام آسامیوں کو فروخت کیاہے اس کے خلاف اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے اور دیگرادارے تحقیقات کرے .

بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے میرعارف جان محمد حسنی نے کہاکہ میں نے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر نشاندہی کی تھی کہ چیئرمین سینیٹ میرصادق سنجرانی کے بھائی پورے چاغی میں کسٹم کے تمام چیک پوسٹوں پر فی گاڑی 30ہزار روپے بھتہ وصول کرتے ہیں ،کسٹم کے حالیہ رپورٹ میں میرے تمام خدشات درست ثابت ہوئے، کسٹم نے اپنے تمام چاغی کے اہلکاروں کو ٹرانسفر کردیاہےاس کی تحقیقات ہونی چاہے.

انہوں نے کہا کہ الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی لیویز قادر بخش پرکانی نے لیویز کی حالیہ آسامیوں کو فروخت کیاہے جس کے ہمارے ثبوت موجود ہے اس کے خلاف اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے اور دیگرادارے تحقیقات کرے.