محسود آفیسر فورم کا سینیٹر دوست محمد خان پر اقرباپروری اور کرپشن کا الزام

محسود آفیسر فورم نے تحریک انصاف کے سینیٹر دوست محمد خان  پر کرپشن اور اقرباپروری کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا را اپنی غمزدہ قوم پر رحم فرمائیں اور ذاتی سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر  قوم کے مستقبل کی امید تحریک انصاف کے معصوم نوجوانوں کی عادتیں “ویلے ، تالوبینا اور ڈھانگے وغیرہ جیسے منفی اقدامات” کے ذریعے سے بگاڑنے اور عوام کو گمراہ کرنے سے اجتناب کریں۔

محسود آفیسر فورم کے جنرل سیکرٹری پروفیسر قاسم خان نے سینیٹر دوست محمد کے نام خط میں کہا کہ آپ کے سینیٹر بننے پر ہم سب نے خوشی کے شادیانے بجائے کہ ساؤتھ وزیرستان کے محسود قوم کے ایک بھائی کو پشاور سے سینٹ کی سیٹ مل گئی تو اچھا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک تو بات خوشی کی تھی لیکن اسکے بعد آپ نے  پورے ساؤتھ وزیرستان کا سیاسی ٹھیکدار بننے کا جو ناجائز سلسلہ شروع کیا اس پر رونا پڑاکیونکہ  ایک طرف تو آپ نے تحریک انصاف اور محترم عمران خان کے رد کرپشن والے منشور کو پاؤں تلے روند تے ہوئے “سینکڑوں ترقیاتی ٹینڈرز” بدنام زمانہ “رنگ سسٹم” کے تحت سیاسی رشوت کے طور پر بدست خود آپ نے منظور نظر لوگوں میں تقسیم کر کے خیبر پختونخوا کے پیپرا رولز کی دجھیاں بکھر کررکھ دیں۔

انہوں نے سینیٹر دوست محمد محسود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے صاحبزادگان کو اپنی طرف سے پی ٹی آئی کے یقینی ٹکٹ یافتگان کے طور پر ساؤتھ وزیرستان سے آنے والے الیکشن لڑوانے کیلئے باقاعدہ لانچ کردیا تاکہ ایک بار پھر محسود قوم “عمران خان کا قرض ( شال) اتارنے (واپس کرنے )” کے قابل نہ رہے اور یوں ایک بار پھر وہ لوگوں کی طعنہ زنی کی شکار ہو۔

پروفیسر قاسم خان کی جانب سے خط میں مذید تفصیل دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ محسود قوم اور اس کی غیر سیاسی تنظیم محسود آفیسرز فورم (MOF) نے اپنی مدد آپ کے تحت دن رات ایک کرکے ضلع محسود کے ضلعی ہیڈکوارٹر کو ٹانک سے محسود سائل کی طرف شفٹ کروانے کے عرصہ دراز کی تمنا کو پورا کرنے اور ضلعی ہیڈکوارٹر کو محسود سائل پر شفٹنگ کیلئے درے محسود کےگرینڈ جرگے کے ذریعے اتفاق رائے سے ایک جگہ پر اتفاق کو ممکن بنایا، جنہوں نے سپینکئی رغزائی پر اتفاق کیا اور MOF کو کہا کہ وہ قوم کے مذکورہ فیصلہ پر عمل درآمد کرائیں، MOF نے قوم کی ہدایات کے مطابق جب ضلع محسود کے ضلعی ہیڈکوارٹر کو قوم کی سلیکٹ کردہ مقام سپینکئ رغزائی پر منتقل کرانے کیلئے کام کو کامیابی سے آگے بڑھایا اور فائل سینیٹر دوست محمد محسود کےدفتر تک پہنچوایا تو دوست محمد نے بمع فول خاندان کے قوم کے فیصلے کو ردی کی ٹھوکری میں ڈالوانے/ ناکام بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور آپ خود اس بات کا بر ملا اعتراف کر چکے ہیں لیکن اسکے باوجود اللہ نے ٹیم ورک کے ذریعے قوم کے فیصلے کو حالیہ نوٹیفیکیشن کی اجراء کے ساتھ کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچایا اس طرح آج ( ضلع محسود کے نام کے علاؤہ) قوم محسود کیلئے حقیقی خوشی کا موقع ہاتھ آگیا ہے کہ اس کیلئے اپنا علیحدہ ضلع اپنے سائل پر ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت فیصدی یقینی ہوگیا لیکن افسوس صد افسوس کہ آپ اور آپ کا خاندان اپنی “سستی سیاسی شہرت” کی خاطر لگے ہوے ہیں،سوشل میڈیا پر الٹی سیدھی شرپسندانہ بیانات شئیر کرکے محسود قوم کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہوں۔
لہذا قوم اور غیر سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر MOF کے خلاف آپ لوگوں کا مذکورہ قومی نفاق کا باعث اور شرپسندانہ رویہ باعث صد افسوس ہے ۔