اپر کرم میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ ،متعدد افراد جاں بحق،کئی زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے اپر کرم میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اپر کرم میں فائرنگ کا واقعہ گاؤں بوشہرہ اور ڈنڈر میں پیش آیا۔ اراضی تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں دونوں گروپوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل ہی ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔