خوست دھرنا کمیٹی نے مطالبات کی حل کیلئے 29ستمبر بروز جمعرات صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا اور احتجاج کااعلان کیا ہے۔
خوست دھرنا کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کے ذریعے تسلیم کردہ مطالبات کے سلسلے میں اب تک احکامات جاری نہیں کیے ہیں اور ضلع ھرنائی کے عوام پر وہی اذیت ناک صورتحال مسلط ہے۔
بیان کے مطابق تاحال شہید خالقداد بابر کے قاتلوں کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے،14 اگست کے زخمیوں کا ایف آئی ار درج نہیں کیا جارہا، آبادی میں فوج اور ایف سی کے مورچے اور کیمپ برقرار ہیں ،کول مائینز پر بھتہ خوری جاری ہے اور گزشتہ دنوں سرشام کوئلے کے ٹرکوں پر فائرنگ کرکے بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
بیان میں حکومت اور منتخب ممبران اسمبلی سے ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی آئینی، قانونی اور جمہوری ذمہ داریوں کو پوری کرتے ہوئے اس اہم مسئلے کو حل کرتے ہوئے احکامات جاری کرے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور تشویش کا خاتمہ ہوسکے۔
Load/Hide Comments