غریب وپسماندہ بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کی شاہ خرچیاں ،کوئٹہ کے فائیوسٹار ہوٹل میں ڈھائی ماہ کی رہائش صوبائی حکومت کو لاکھوں روپے میں پڑ گئی ۔
3مارچ 2022کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فرح عظیم شاہ کو حکومت بلوچستان کی ترجمانی کی ذمہ داری سونپ دی۔آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ترجمان نے ابتدائی طورپرڈھائی سے تین ماہ کاعرصہ دارالحکومت کوئٹہ کے معروف فائیوسٹار ہوٹل کے سویٹ روم میں گزارہ ہے۔
فائیوسٹار ہوٹل کے سویٹ روم کے ایک دن کاکرایہ 16ہزارروپے پلس ٹیکس ہے جبکہ ہوٹل میں ایک یا 2کپ کافی پینے کا 5ہزار 750روپے اورصبح کا فی کس ناشتہ 1035روپے پلس ٹیکس لیاجاتاہے ۔
ترجمان حکومت کو جو مراعات ملتی ہے ان میں ایک گاڑی ،لامحدود پیٹرول ،میڈیکل اور کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ائیر ٹکٹس ،ٹی اے /ڈی اے ،روزانہ 10ہزار روپے الاﺅنس کے علاوہ اسلام آباد ،کراچی ،لاہور ،پشاور میں جہاں رہائش ہوں اس کی ادائیگی حکومت بلوچستان کے ذمے ہوتی ہے۔
یہ سٹوری آن لائن نیوز ایجنسی سے لی گئی ہے ۔