حمزہ محسود
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل تیارزہ کے علاقے اوسپاس کی مین شاہراہ پر تعمیر ہونے والا پروٹیکشن وال ٹوٹ گیا ہے جس سے روڈ کا ایک طرف کنارہ کھائی میں جاگرا ہے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ شام کے بعد خطرناک حادثات رونما ہوسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ابتک کوئی ٹیم پروٹیکشن وال کا معائنہ کرنے کے لئے نہیں آئی اور نہ ہی کسی کو یہ یقین دلایا کہ اسکی تعمیر جلد ہوجائے گی۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین وحید اللہ سے جب متعلقہ ایس ڈی او اور انجنئیر کے خلاف قانونی کارروائی کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے وقت میری جنوبی وزیرستان میں تعنیاتی نہیں ہوئی تھی ، جس ایس ڈی او کی زیر نگرانی یہ تعمیر ہوا ہے تو اب وہ ریٹائڑڈ ہوچکے ہیں جبکہ متعلقہ انجنئیر کے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے خاموشی اختیار کرلی .
وحید اللہ نے مذید بتایا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث وزیرستان کے مختلف علاقوں کے روڈز متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اوسپاس روڈ پر واقع اس پروٹیکشن وال کی تعمیر کے حوالے سے نئے تعنیات ہونے والے متعلقہ ایس ڈی او کو ہدایت جاری کرتا ہوں ۔
واضح رہے سکول کھلنے کے بعد عارضی طور پر وزیرستان جانے والے وادی بدر ، وادی خیسور ، وادی شکئی اور دیگر علاقوں کے ہزاروں خاندان براستہ اوسپاس سفر کررہے ہیں اور مقامی لوگوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پروٹیکشن وال کے ٹوٹنے کے باعث جان لیوا حادثات رونما ہوسکتے ہیں .