پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 28 اگست سے ہوگا۔