ملک کیلئے کئی ٹائٹل جیتے لیکن سرپرستی نہیں کی جاتی، باکسر آصف ہزارہ

لاہور :پاکستان کے پروفیشنل باکسر آصف ہزارہ کا نے کہا ہے کہ وہ ملک کے لیے کئی ٹائٹل جیت چکے ہیں لیکن سرپرستی نہیں کی جاتی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے آصف ہزارہ نے بتایا کہ اپنی گاڑی فروخت کر کے ٹکٹ خریدا اور آسٹریلیا پہنچے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان میں باکسنگ کو اسپانسر نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرکے کافی خوشی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا بچپن سے ہی باکسنگ کا شوق تھا، نیشنل لیول پر باکسنگ کھیلی اور کامیابی ملی،انہوں نے بتایا کہ اسکول کے وقت سے ٹریننگ کر رہا ہوں، باکسنگ فیڈریشن سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔آصف ہزارہ نے مزید بتایا کہ اگلی فائٹ 26 نومبر کو ہے جس کیلئے تیاری کر رہا ہوں.