جنوبی وزیرستان:مکین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے علاقے دشکہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ آج صبح تقریباً نو بجے پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے اٹھارہ سے انیس سالہ نوجوان رضا اللہ ولد عبدالمالک سکنہ زیڑ سار گاؤں ڈانگرکائی کوفائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد مقتول کی لاش کافی دیر تک جائے وقوعہ پر موجود رہی جس کے بعد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق لواحقین نے بتایا ہے کہ مقتول کو دو روز قبل مسلح افراد نے اغوا کیا تھا تاہم انہوں نے اس واقعے کی رپورٹ پولیس کو نہیں دی تھی .

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور قتل کے محرکات معلوم کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں