صوبائی وزیر کے بھائی کا میونسپل اتھارٹی کی قیمتی گاڑی پر قبضہ،صحافی نےتفصیلات شیئرکردی

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کےمیونسپل انتظامیہ کی ایک قیمتی سرکاری گاڑی کے غیر متعلقہ فرد کے زیرِ استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سوات سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی فیاض ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق رجسٹریشن نمبر 1806 والی یہ گاڑی 2024 ماڈل کی ہے اور سرکاری دستاویزات میں یہ ٹی ایم اے (TMA) مینگورہ بابوزئی کی ملکیت ہے۔

صحافی کے دعوے کے مطابق یہ گاڑی اس وقت مبینہ طور پر خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرِ بلدیات مینا خان آفریدی کے بھائی کے زیرِ استعمال ہے۔

تاحال صوبائی وزیر یا ٹی ایم اے مینگورہ کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ موقف یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ واضح رہے کہ رولز آف بزنس کے تحت سرکاری گاڑیاں صرف متعلقہ افسران یا منظور شدہ سرکاری امور کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں اور ان کا کسی غیر متعلقہ فرد یا سیاسی شخصیت کے اہل خانہ کے زیرِ استعمال ہونا ضوابط کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں