جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق رکن قومی اسمبلی غالب خان کے بڑے بھائی وارث خان کو اغوا کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وارث خان گھر کے قریب واقع مسجد سے نماز ادا کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور مغوی کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔









