زاہد وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم اہم رابطہ پل کو نامعلوم افراد نے بارود کے ذریعے اڑا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
پل کی تباہی سے میرانشاہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے پل کی تباہی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور واقعے کی مذمت کی ہے۔








