جنوبی وزیرستان کے اپر کی تحصیل وانا میں واقع کیڈٹ کالج پر ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 8 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ آج کالج کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں کالج کی دیوار کو نقصان پہنچا اور دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گاؤں ڈاب کوٹ میں متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں۔
زخمیوں میں ہارون ولد زرداد خان (22 سال)، مروہ دختر بسم اللہ (15 سال)، شمائلہ بی بی زوجہ زلک (17 سال)، عادل ولد عبدالحمید (17 سال)، نفیسہ بی بی زوجہ سعد اللہ خان (16 سال)، فرہادہ بی بی دختر نور اکبر (14 سال)، یاسر ولد عمر (16 سال) اور ناصر ولد عبدالرحمن (18 سال) شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔









