خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین کیلئے بلاسود قرضہ اسکیم کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی معاشی بہتری کیلئے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بلاسود قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ملازمین کو سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد دینے کیلئے بغیر سود قرض فراہم کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 17 اور اس سے بالا عہدوں پر فائز ملازمین کو 8 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا قرض دیا جائے گا، جس سے وہ سائیکل، موٹر سائیکل یا گاڑی خریدنے کے قابل ہوں گے۔

قرض کی واپسی کا نظام آسان اور لچکدار رکھا گیا ہے، جس کے تحت رقم کی کٹوتی براہ راست ماہانہ تنخواہ سے کی جائے گی، تاکہ ملازمین پر بوجھ نہ پڑے۔

اس اسکیم کے ابتدائی مرحلے میں حکومت نے 35 کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ملازمین کو اس سہولت سے فائدہ پہنچانا ہے۔

حکومتی ترجمان نے اس اقدام کو ایک فلاحی وژن کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں ان کی مالی معاونت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں