باجوڑ کی تحصیل خار کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے نائب صدر ملک میر اعظم خان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خزانہ موڑ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب ملک میر اعظم خان گھر کی جانب جا رہے تھے۔
پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔
عوامی نیشنل پارٹی نے اس قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور معروف سماجی کارکن مولانا خان زیب کو رواں سال 10 جولائی کو تحصیل خار میں شہید کیا گیا تھا۔