بنوں :صوبائی وزیر کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش، ملزم فرار

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ میراخیل کی حدود میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان کی کم سن بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

چار سالہ بچی کی چیخ و پکار سن کر قریبی لوگ متوجہ ہوئے جس پر موٹرسائیکل سوار اغوا کار موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ادھر تحصیل میریان کے علاقے ہوید میں ایک اور واقعے میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے ریٹائرڈ حوالدار قیصر خان کو مسلح افراد ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں