ضلع بنوں کے دیہی علاقے مندیو میں واقع بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) کو نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مرکز کے تین کمرے مکمل طور پر تباہ جبکہ ایک کمرہ جزوی طور پر متاثر ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق، 2008 میں تعمیر ہونے والے اس بی ایچ یو میں چار کمرے اور ایک بڑا ہال شامل تھا۔
واقعے کے وقت چوکیدار کی غیر موجودگی کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بی ایچ یو میں سیکیورٹی کیمروں کا فقدان تھا جس کی وجہ سے حملہ آوروں کے آمد و رفت کا پتہ نہیں چل سکا اور بارودی مواد نصب کرنے کا وقت بھی معلوم نہیں ہو سکا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ متعلقہ بی ایچ یو کو پولیو مہم کے سلسلے میں پہلے بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو چکی تھیں جو اس حملے کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہیں۔