ٹانک، پولیو مانیٹرنگ پر مامور ڈبلیو ایچ او کے 3افسران اغوا

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں پولیو مہم کی نگرانی پر مامور عالمی ادارہ صحت (WHO) کی ٹیم کے تین افسران کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

واقعہ تھانہ ملازئی کی حدود عمرکوٹ کےعلاقے میں پیش آیا۔

اغوا کیے گئے اہلکاروں میں ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرویئلنس آفیسر ڈاکٹر احسان اللہ، یونین کونسل سی سی ایس او (CCSO) حکمت اللہ، اور یونین کونسل پی پی او (PPO) عبداللہ شامل ہیں۔

یہ ٹیم پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں مذکورہ علاقے کا دورہ کر رہی تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شبیر حسین شاہ کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے جب کہ ملازئی اور گردونواح میں ناکہ بندی کر کے تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال مغوی افسران کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں