بلوچستان میں تیل اور منشیات سمگلنگ میں 58 لیویز اہلکار معطل

بلوچستان میں تیل اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات پر 58 لیویز اہلکاروں کو معلطل کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منشیات اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت لیویز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کو بلوچستان لیویز کے 58 اہلکاروں کے منشیات اور ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان لیویز اہلکاروں کا تعلق صوبے کےتقریبا تمام اضلاع سے ہے ۔

نصیب اللہ کا کڑ نے بتایا کہ جن 58 لیو یز اہلکاروں کے نام محکمہ داخلہ کی جانب سےدیے گئے تھے ان اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں ،جو بھی لیویز اہلکار اہلکار منشیات اور تیل کی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا اس کو ملازمت سے بر طرف کیا جائے گا۔