کرم میں فائرنگ سے دو ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم ْمیں پاک افغان سرحد کے قریب مشتبہ افراد کے خلاف چھاپے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایف سی اہلکاروں نے پاک افغان سرحد پر واقع پاراچنار کے غوز گڑی گاؤں میں مشتبہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا کہ اس دوران مسلح ا فراد کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس زرائع کے مطابق جانبحق اہلکاروں میں نائیک شیر اسلام اور سپاہی سہیل خٹک شامل ہے جبکہ عبد الباسط نامی مقامی نوجوان بھی جان سے چلے گئے۔

واقعے کے بعد ایف سی کے دستوں نے پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔