ملاکنڈ میں‌لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم حملےمیں 3 اہلکار زخمی

ضلع مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ نواحی علاقے خان گھڑی سخاکوٹ میں اس وقت پیش آیا جب لیویز اہلکار حسب معمول چیک پوسٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر درگئی سے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام خالد، جمیل اور جاوید ہیں۔

واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز کے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اور پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔