جنوبی وزیرستان اپر،شوال میں بارودی سرنگ کادھماکہ، 3 بچے جاں بحق، ایک زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل شوال میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

جمعہ کے روز لواڑہ کے علاقے میں دینی مدرسے کے پانچ طلبہ بارودی سرنگ کا نشانہ بنے ہیں۔

مدرسہ دارالعلوم شوال کے مہتمم زین اللہ کے مطابق دھماکے میں 3 بچے فخر الدین،نور محمد اور نقیم اللہ جاں‌بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والےبچے کو علاج کےلئےشمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ تحصیل شوال میں اس سے قبل بھی لینڈ مائنز کے حادثات رونما ہوئے ہیں۔گزشتہ سال 6 جون کوشوال کے علاقے توندہ درہ میں لینڈ مائن کے دھماکے میں دو کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئی تھی۔