شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

زاہد وزیر
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آج دوپہر کو ایپی کے علاقے میں ہنی مون ہوٹل کے قریب 3 بچے جن کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں لینڈ مائن کا شکار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے لاشوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے بچوں کا تعلق کجھوری ذاکرخیل سے ہے جن میں 15 سالہ صابراللہ،7 سالہ ثمین اللہ اور 5 سالہ آصف کمال شامل ہیں۔

حکام کا کہناہے تینوں بچے چرواہے ہیں اور وہ کھیتوں میں بیڑ بکریاں چروانے لائے تھے۔