شاکرخان
شمالی وزیرستان میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے مشکلات میں اضافہ ہواہے۔
مقامی آبادی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف ایک سے دو گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جا رہی ہےجس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
مقامی شہریوں نے نیوزکلاؤڈ کو بتایا کہ بجلی اکثر رات کے اوقات میں دی جاتی ہےجس سے کاروباری سرگرمیوں، تعلیمی امور اور گھریلو ضروریات کو پورا کرنا ممکن نہیں رہا۔
بجلی کی بندش کے باعث بازاروں میں کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے جبکہ طلبہ کو پڑھائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔









