شمالی وزیرستان،شوال میں گاڑی کےقریب دھماکہ،11 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ گل میر کوٹ کے قریب اس وقت ہوا ہے جب وہاں سے مزدورں کی گاڑی گزر رہی تھی۔

گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے ،دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور موقع پر جاں بحق ،2 شدید زخمی اور 3 لاپتہ ہوگئے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں شروع کردی ،زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مزدور ایک زیر تعمیر سرکاری عمارت میں کام کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ آج صبح جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں نامعلوم شرپسندوں نے بم ڈسپورز سکواڈ کی گاڑی پر راکٹ حملے میں 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔