جنوبی وزیرستان اپر، تحصیل مکین میں مبینہ ڈرون حملہ، 6 بچے زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے علاقے دشکہ میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 کم عمر بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے رزمک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کی تصدیق مقامی سیاسی رہنماؤں عالمزیب محسود اور گل بدین خان نے بھی کی ہے، جنہوں نے بچوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں