جنوبی وزیرستان لوئر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل برمل کے علاقے شولام میں پیش آیا ہے ۔
حکام کے مطابق اغوا ہونے والے نوجوان کا نام اجمل گنگی خیل بتایا گیا ہے جسے مسلح افراد گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے جب وہ وانہ بازار جا رہا تھا۔
پولیس نے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اغوا کاروں کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔









