اسلام آباد:پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمن کی گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں ہے،فضل الرحمان جو عزائم لے کر سازش کا آلہ کار بنا وہ کبھی پورے ہوئے نہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل رسوائی سے دین فروش مولوی کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے،سازشی ٹولے نے پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،ملک دلدل میں دھنس رہا ہے،فضل الرحمان کی بے معنی گفتگو سے نہ عوام کو کوئی سروکار ہے نہ ہی کسی سیاسی لیڈر کو۔
علی امین گنڈا پور نے مذید کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنایا تھا،جب سے چوروں کی حکومت مسلط ہوئی پاکستان میں ایک دن بھی سکون کا نہیں گزرا،دین کے نام پر گمراہ کرنے والا مولوی، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا ملک کے فیصلے نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ فسادی مولوی سے اس کی کرپشن کا حساب مانگا جائے تو اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے،فضل الرحمان لیبیا سمیت دیگر جگہوں سے آنے والی فنڈنگ کا قوم کوحساب دے،قوم پر اس گھٹیا ٹولے کی اصلیت اشکار ہو چکی،اب چنگھاڑنے سے کوئی فائدہ نہیں،عوام اور عمران خان مل کر اس مسترد شدہ ٹولے کا جلد احتساب کریں گے۔