جنوبی وزیرستان لوئر، وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن نےصوفیہ نور گرلز اکیڈمی وانا کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نورعلی
جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن(واوا) کے زیر اہتمام صوفیہ نور گرلز اکیڈمی وانا کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

اکیڈمی کا سنگ بنیاد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان اور واوا کے صدر رحمت اللہ وزیر نے رکھ دیا۔

افتتاحی تقریب میں قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد شرکت کی۔

وزیر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن (واوا) کے اس اقدام کی بڑی تعریف کی اور وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔

سنگ بنیاد کی تقریب سے وانا ویلفیئر ایسوسی کے صدر رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ صوفیہ نور گرلز اکیڈمی وانا علاقے میں تعلیمی انقلاب لائے گا اور وانا کے لوگوں کو ایک بہتر تعلیمی ادارہ گھر کی دہلیز پر میسر ہوگا۔

انہوں نے کہا اس ادارے پر کل 4 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس سال مئی سے سکول کی تین کلا سیں باقاعدگی سے شروع ہوگی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کمشنر خان نے کہا کہ واوا کی خدمات نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ واوا ترقی و خوشحالی کا نام ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ وانا کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں کے عوام کے لئے واوا کی صورت میں ایک ایسی تنظیم موجود ہےجو صرف لوئر وزیرستان کے عوام کی بہتری اور تعلیم عام کرنے کی بات کرتی ہے۔

کمشنر خان نے کہا کہ ضم اضلاع کی بانسبت یہاں کے لوگوں میں زیادہ شعور آچکا ہے کیونکہ یہاں واوا لوگوں کی ذہین سازی پر کافی کام کر چکی ہے۔