بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں نامعلوم شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سےتباہ کردیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق مچ ندی میں نامعلوم شرپسندوں نے 6 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سےاڑا دیا ہے۔
انہوں نے بتایاکہ دھماکے کے بعدپائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے مچھ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا، ٹیکنیکل ٹیمیں مرمت کے لئے بولان ندی پہنچ گئیں، جمعرات کی شام تک مرمتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔
سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ مچھ اور اطراف میں جلد گیس بحال کر دی جائےگی۔